بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر گؤ رکشا کے نام پر دلتوں اور مسلمانوں کو پریشان کرنے کا الزام لگایا ہے۔محترمہ مایاوتی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں
کہاکہ بھگوا بریگیڈ دلتوں اور
مسلمانوں کو پورے ملک میں گؤ رکشا کے نام پر پریشان کررہا ہے۔بی جے پی اور اس کی مرکز ی حکومت کو غریبوں، مزدوروں،کسانوں اور محنت کش لوگوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔